المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الأسود بن قيس، عن جندب باب: اسود بن قیس کی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1701
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا زُهَيْرٌ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، حَدَّثَنِي جُنْدُبُ بْنُ سُفْيَانَ، قَالَ: شَهِدْتُ الْأَضْحَى مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُعِدْ أَنْ صَلَّى وَفَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ إِذَا هُوَ يَرَى لَحْمَ أَضْحًى قَدْ ذُبِحَتْ قَبْلَ أَنْ يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ ذَبَحَ أُضْحِيَّتَهُ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ فَلْيَذْبَحْ مَكَانَهَا، وَمَنْ لَمْ يَذْبَحْ فَلْيَذْبَحْ بِاسْمِ اللهِ»ترجمہ
اسود بن قیس بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جندب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ...رسول اللہ ﷺ کے ساتھ، تو آپ ﷺ نے دوبارہ پڑھنے کو نہیں فرمایا بلکہ جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو دیکھا کہ قربانی کا گوشت آپ ﷺ کی نماز سے فارغ ہونے سے پہلے ہی ذبح کیا جا چکا ہے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے نماز سے پہلے اپنی قربانی ذبح کر لی ہو وہ اس کی جگہ دوبارہ ذبح کرے، اور جس نے ذبح نہ کیا ہو وہ اللہ کا نام لے کر ذبح کرے۔“