المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الأسود بن قيس، عن جندب باب: اسود بن قیس کی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1700
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطْرَانِيُّ، قَالَا: ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، وَعَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، ح وَحَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالُوا: ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: سَمِعْتُ جُنْدُبًا، يَقُولُ: شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ خَطَبَ، فَقَالَ: «مَنْ كَانَ ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ فَلْيَذْبَحْ وَلْيُبْدِلْ مَكَانَهَا، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ ذَبَحَ فَلْيَذْبَحْ بِاسْمِ اللهِ»ترجمہ
اسود بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جندب رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ حاضر ہوا، پھر آپ ﷺ نے خطبہ دیا اور فرمایا: ”جس نے نماز سے پہلے قربانی ذبح کر لی ہو وہ دوبارہ ذبح کرے اور اس کی جگہ بدل دے، اور جس نے ابھی ذبح نہ کیا ہو وہ اللہ کا نام لے کر ذبح کرے۔“