المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الأسود بن قيس، عن جندب باب: اسود بن قیس کی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1698
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا الْأَسْوَدُ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ، قَالَ: " اشْتَكَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَقُمْ لَيْلَتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا مُحَمَّدُ إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ يَكُونَ شَيْطَانُكَ قَدْ تَرَكَكَ، لَمْ نَرَهُ قَرُبَكَ مُنْذُ لَيْلَتَيْنِ أَوْ ثَلَاثٍ " فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَالضُّحَى وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى} [الضحى: ٢]ترجمہ
اسود بن قیس بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ بیمار ہوگئے تو دو یا تین راتیں تہجد کے لیے نہ اٹھ سکے، تو ایک عورت نے کہا: اے محمد، مجھے امید ہے کہ تمہارے شیطان نے تمہیں چھوڑ دیا ہے، ہم نے اسے دو یا تین راتوں سے تمہارے قریب نہیں دیکھا، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”قسم ہے چاشت کے وقت کی اور رات کی جب وہ چھا جائے، تیرے رب نے نہ تجھے چھوڑا اور نہ ناراض ہوا“ [سورۃ الضحیٰ: 2]۔