المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الأزهر، عن معاوية باب: ابوالازہر کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16949
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ الطَّبَرَانِيُّ، وَوَرَدُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ لَبِيدٍ الْبَيْرُوتِيِّ، قَالَا: ثنا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِي الْأَزْهَرِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ: «أَنَّهُ ذَكَرَ لَهُمْ وُضُوءَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ مَسَحَ بِرَأْسِهِ حَتَّى قَطَرَ الْمَاءُ مِنْ رَأْسِهِ أَوْ كَادَ أَنْ يَقْطُرَ، وَأَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَلَغَ مَسْحَ رَأْسِهِ وَضَعَ كَفَّيْهِ عَلَى مُقَدَّمِ رَأْسِهِ ثُمَّ مَرَّ بِهِمَا حَتَّى بَلَغَ بِهِمَا الْقَفَا، ثُمَّ رَدَّهُمَا حَتَّى بَلَغَ الْمَكَانَ الَّذِي مِنْهُ بَدَأَ»ترجمہ
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ان کے سامنے رسول اللہ ﷺ کا وضو بیان کیا: کہ آپ ﷺ نے اپنے سر کا اس طرح مسح کیا کہ پانی آپ کے سر سے ٹپکنے لگا یا ٹپکنے کے قریب تھا، اور جب رسول اللہ ﷺ سر کے مسح تک پہنچے تو اپنی دونوں ہتھیلیاں سر کے اگلے حصے پر رکھیں، پھر انہیں پیچھے کی طرف لے گئے یہاں تک کہ گدی تک پہنچے، پھر انہیں واپس اسی جگہ تک لے آئے جہاں سے شروع کیا تھا۔