المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمير بن هانئ العنسي، عن معاوية باب: عمیر بن ہانی عنسی کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16948
حَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ الطَّبَّاعِ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، أَنَّ عُمَيْرَ بْنَ هَانِئٍ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي قَائِمَةً بِأَمْرِ اللهِ لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللهِ وَهُمْ ظَاهِرُونَ عَلَى النَّاسِ»ترجمہ
عمیر بن ہانی عنسی بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”میری امت میں سے ایک گروہ ہمیشہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گا، انہیں رسوا کرنے والے نقصان نہیں پہنچا سکیں گے، یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ جائے اور وہ لوگوں پر غالب ہوں۔“