المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيدة بن المهاجر أبو عبد رب، عن معاوية باب: عبیدہ بن مہاجر، ابوعبدرب، کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16917
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَعْصَعَةَ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ رَبٍّ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ اللهَ لَا يُغْلَبُ، وَلَا يُخْلَبُ، وَلَا يُنَبَّأُ بِمَا لَا يَعْلَمُ، مَنْ يُرِدِ اللهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ»ترجمہ
ابوعبد رب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”بے شک اللہ نہ مغلوب کیا جا سکتا ہے، نہ دھوکہ دیا جا سکتا ہے، اور نہ اسے کسی ایسی بات کی خبر دی جا سکتی ہے جو وہ نہ جانتا ہو۔ جس کے ساتھ اللہ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے، اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے۔“