المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن كعب القرظي، عن معاوية باب: محمد بن کعب قرظی کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16834
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَرَجِ الرِّيَاشِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عَمْرٍو، ح وَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَفَّافُ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَا: ثنا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ، يَخْطُبُ، فَقَالَ: «مَنْ يُرِدِ اللهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ، وَإِنَّ هَذَا الْمَالَ خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ، فَمَنْ يَأْخُذُهُ بِحَقِّهِ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ» ، ثُمَّ يَقُولُ: «سَمِعْتُ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَإِنَّ السَّامِعَ الْمُطِيعَ لَا حُجَّةَ عَلَيْهِ، وَإِنَّ السَّامِعَ الْعَاصِيَ لَا حُجَّةَ لَهُ»ترجمہ
…محمد بن کعب القرظی کہتے ہیں: میں نے معاویہ کو خطبہ دیتے سنا، انہوں نے فرمایا: ”جس کے ساتھ اللہ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے، اور یہ مال شیریں اور ہرا بھرا ہے، پس جو اسے اس کے حق کے مطابق لے تو اس میں برکت دی جاتی ہے،“ پھر فرماتے: ”میں نے یہ الفاظ رسول اللہ ﷺ سے منبر پر سنے تھے، اور بےشک سننے والا اطاعت گزار پر کوئی حجت نہیں، اور سننے والا نافرمان خود کوئی حجت نہیں رکھتا۔“