حدیث نمبر: 16833
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ كَعْبٍ الْقُرَظِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، يَخْطُبُ بِالْمَدِينَةِ يَقُولُ: " لَتَعْلَمُنَّ أَيُّهَا النَّاسُ أَنَّهُ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَى اللهُ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعَ اللهُ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْهُ الْجَدُّ، مَنْ يُرِدِ اللهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ، سَمِعْتُ هَذِهِ الْأَحْرُفَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى هَذِهِ الْأَعْوَادِ
ترجمہ

…محمد بن کعب القرظی کہتے ہیں: میں نے معاویہ بن ابی سفیان کو مدینہ میں خطبہ دیتے سنا، وہ فرما رہے تھے: ”اے لوگو! تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جو اللہ عطا کرے اسے کوئی روکنے والا نہیں، اور جو اللہ روک دے اسے کوئی دینے والا نہیں، اور کسی خوش نصیب کو اس کی خوش نصیبی اللہ کے مقابلے میں کچھ فائدہ نہیں دیتی، جس کے ساتھ اللہ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے، میں نے یہ الفاظ رسول اللہ ﷺ سے اسی منبر پر سنے تھے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 16833
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 339، حدیث 784