المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن الحارث بن نوفل، عن معاوية باب: عبداللہ بن حارث بن نوفل کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16808
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ثنا أَبِي، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ، وَعَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو، وَمُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ يَقُولُونَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَمَّارٍ: «تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ»ترجمہ
امام اعمش رحمہ اللہ عبدالرحمن بن ابی زیاد رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا عبداللہ بن حارث بن نوفل رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عمرو بن العاص، سیدنا عبداللہ بن عمرو اور سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہم کو یہ کہتے سنا: رسول اللہ ﷺ نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تمہیں باغی گروہ قتل کرے گا۔“