المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن الحارث بن نوفل، عن معاوية باب: عبداللہ بن حارث بن نوفل کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16809
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ، ثنا صَالِحُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ حَنْظَلَةَ السَّدُوسِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، وَكَانَ مُعَاوِيَةُ خَالَهُ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ بَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ، فَأَبْصَرَ نَاسًا يُصَلُّونَ بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ: «مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟، قَدْ صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَا رَأَيْنَا أَحَدًا يُصَلِّيهَا»ترجمہ
امام حنظلہ سدوسی رحمہ اللہ سیدنا عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں — اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ان کے ماموں تھے —، وہ کہتے ہیں: میں عصر کی نماز کے بعد سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھا، تو انہوں نے کچھ لوگوں کو اس کے بعد دو رکعت پڑھتے دیکھا، تو فرمایا: ”یہ کیسی نماز ہے؟ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی مگر ہم نے کسی کو یہ نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔“