المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سن معاوية، ووفاته، ومن أخباره باب: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی عمر اور وفات، اور ان کے احوال میں سے
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا الْمُعَلَّى الْقَعْقَاعِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَبِيبٍ الْخَوْلَانِيُّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ الْغَسَّانِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْأَلْهَانِيِّ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، قَالَ: كُنْتُ قَائِلًا فِي كَنِيسَةٍ بِأَرِيحَا، وَهِيَ يَوْمَئِذٍ مَسْجِدٌ يُصَلَّى فِيهِ، قَالَ: فَانْتَبَهَ عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ مِنْ نَوْمَتِهِ وَإِذَا مَعَهُ فِي الْبَيْتِ أَسَدٌ يَمْشِي إِلَيْهِ، فَقَامَ فَزِعًا إِلَى سِلَاحِهِ، فَقَالَ لَهُ الْأَسَدُ: مَهْ، إِنَّمَا أُرْسِلْتُ إِلَيْكَ بِرِسَالَةٍ لِتُبِلِّغَهَا، قُلْتُ: مَنْ أَرْسَلَكَ؟، قَالَ: أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ اللهُ، لِأَنْ تُعْلِمَ مُعَاوِيَةَ الرَّحَّالَ أَنَّهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، قُلْتُ: مَنْ مُعَاوِيَةُ؟، قَالَ: ابْنُ أَبِي سُفْيَانَسیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں اریحا کے ایک گرجا گھر میں قیلولہ کر رہا تھا، اور وہ اس وقت ایک مسجد تھی جس میں نماز پڑھی جاتی تھی۔ راوی کہتے ہیں: عوف بن مالک اپنی نیند سے بیدار ہوئے تو دیکھا کہ گھر میں ان کے ساتھ ایک شیر ہے جو ان کی طرف چل رہا ہے، وہ گھبرا کر اپنے ہتھیار کی طرف کھڑے ہوئے، تو شیر نے ان سے کہا: رک جاؤ، مجھے تو صرف ایک پیغام دے کر تمہاری طرف بھیجا گیا ہے تاکہ تم اسے پہنچا دو۔ میں نے کہا: تمہیں کس نے بھیجا ہے؟ اس نے کہا: مجھے اللہ نے تمہاری طرف بھیجا ہے تاکہ تم معاویہ الرحال کو بتا دو کہ وہ اہلِ جنت میں سے ہے۔ میں نے کہا: معاویہ کون ہیں؟ اس نے کہا: ابن ابی سفیان۔