المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن حاطب بن الحارث بن معمر بن حبيب بن وهب بن حذافة بن جمح بن عمرو بن هصص بن كعب بن لؤي الجمحي، وأمه فاطمة بنت المجلل بن عبد الله بن أبي قيس بن عبد ود بن نصر بن مالك بن حسل، هاجرت به أمه إلى أرض الحبشة باب: سیدنا محمد بن حاطب بن حارث بن معمر بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح بن عمرو بن ہصص بن کعب بن لؤی جمحی رضی اللہ عنہ، ان کی والدہ فاطمہ بنت مجلل بن عبداللہ بن ابی قیس بن عبد ود بن نصر بن مالک بن حسل تھیں، ان کی والدہ انہیں لے کر سرزمینِ حبشہ کی طرف ہجرت کر گئیں
حدیث نمبر: 16587
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ، قَالَ: دَنَيْتُ إِلَى قِدْرٍ لَنَا وَأَنَا غُلَامٌ صَغِيرٌ فَاحْتَرَقَتْ يَدِي، فَتَدَرَّكَتْنِي أُمِّي فَأَتَتْ بِي رَجُلًا بِالْبَطْحَاءِ، فَقَالَتْ: يَا مُحَمَّدُ احْتَرَقَتْ يَدُ مُحَمَّدٍ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتْفُلُ عَلَيْهَا "ترجمہ
سیدنا محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں چھوٹا لڑکا تھا، ہماری ایک ہانڈی کے قریب گیا تو میرا ہاتھ جل گیا، تو میری والدہ نے مجھے سنبھالا اور بطحاء میں ایک شخص کے پاس لے آئیں، اور عرض کیا: اے محمد! محمد کا ہاتھ جل گیا ہے۔ تو نبی کریم ﷺ اس پر پھونک مارنے لگے۔