المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عروة بن الزبير، عن محمد بن مسلمة باب: عروہ بن زبیر کی سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16556
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، أَنَّ عُمَرَ اسْتَشَارَ النَّاسَ فِي الْجَنِينِ تَطْرَحُهُ الْمَرْأَةُ، فَقَالَ الْمُغِيرَةُ: «قَضَى فِيهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ وَلِيدَةٍ» ، فَقَالَ عُمَرُ: إِنْ كُنْتَ صَادِقًا فَائْتِ بِأَحَدٍ يَشْهَدُ مَعَكَ، فَشَهِدَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِهِترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عورت کے گرائے ہوئے حمل کے بارے میں لوگوں سے مشورہ کیا، تو مغیرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ نے اس میں غلام یا لونڈی (غرہ) کا فیصلہ فرمایا تھا۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر تم سچے ہو تو کسی کو لے آؤ جو تمہارے ساتھ گواہی دے۔ تو سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے گواہی دی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو اس کا یہی فیصلہ فرماتے سنا ہے۔