المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عروة بن الزبير، عن محمد بن مسلمة باب: عروہ بن زبیر کی سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16555
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ عُرْوَةَ، أَنَّهُ حَدَّثَ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، عَنْ عُمَرَ حَدِيثًا فِي إِمْلَاصِ الْمَرْأَةِ، فَقَالَ الْمُغِيرَةُ: قَضَى فِيهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِغُرَّةٍ، فَقَالَ عُمَرُ: إِنْ كُنْتَ صَادِقًا فَائْتِ بِأَحَدٍ يَعْلَمُ ذَلِكَ، فَشَهِدَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ بِأَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِيهِ بِغُرَّةٍترجمہ
عروہ بیان کرتے ہیں کہ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو عورت کے حمل ضائع ہونے کے بارے میں ایک حدیث بیان کی، تو مغیرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اس میں رسول اللہ ﷺ نے ایک غلام یا لونڈی (غرہ) کا فیصلہ فرمایا تھا۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر تم سچے ہو تو کسی ایسے شخص کو لے آؤ جو اسے جانتا ہو۔ تو سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے گواہی دی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو اس میں غرہ کا فیصلہ فرماتے سنا ہے۔