المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عروة بن الزبير، عن محمد بن مسلمة باب: عروہ بن زبیر کی سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16557
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّافِعِيُّ الْمَكِّيُّ، ثنا عَمِّي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، أَنَّ عُمَرَ سَأَلَ عَنِ الْجَنِينِ، فَقَالَ الْمُغِيرَةُ: «قَضَى فِيهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ» ، فَقَالَ عُمَرُ: مَنْ يَشْهَدُ مَعَكَ إِنْ كُنْتَ صَادِقًا؟، فَشَهِدَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِذَلِكَترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے حمل کے بارے میں دریافت کیا، تو مغیرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ نے اس میں غلام یا لونڈی (غرہ) کا فیصلہ فرمایا تھا۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر تم سچے ہو تو تمہارے ساتھ کون گواہی دیتا ہے؟ تو سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے گواہی دی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو اس کا یہی فیصلہ فرماتے سنا ہے۔