المعجم الكبير للطبراني
باب اللام— حرف لام سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
وكيع بن حدس، ويقال عدس، عن أبي رزين باب: وکیع بن حدس، جنہیں عدس بھی کہا جاتا ہے، کی سیدنا ابورزین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16519
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثنا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ وَكِيعِ بْنِ عُدُسٍ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي رَزِينٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ يُحْيِي اللهُ الْمَوْتَى؟، قَالَ: «أَوَمَا مَرَرْتَ بِوَادِي قَوْمِكَ قَحْلًا، ثُمَّ مَرَرْتَ بِهِ خَضْرَاءَ، ثُمَّ مَرَرْتَ بِهِ قَحْلًا، ثُمَّ مَرَرْتَ بِهِ خَضْرَاءَ؟، كَذَلِكَ يُحْيِي اللهُ الْمَوْتَى»ترجمہ
سیدنا ابو رزین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ مردوں کو کیسے زندہ کرے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اپنی قوم کی وادی سے کبھی خشک حالت میں نہیں گزرے، پھر اس سے سرسبز حالت میں گزرے، پھر خشک حالت میں گزرے، پھر سرسبز حالت میں گزرے؟ اسی طرح اللہ مردوں کو زندہ کرے گا۔“