المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إسحاق بن كعب بن عجرة، عن أبيه كعب باب: اسحاق بن کعب بن عجرہ کی اپنے والد سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16367
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَبِي، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَا: ثنا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، عَنْ أبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِكَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ: «إِنَّهُ سَيَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ وَصَفَهُمْ بِالْجَوْرِ، فَمَنْ دَخَلَ عَلَيْهِمْ فَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَأَعَانَهُمْ عَلَى فُجُورِهِمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ وَلن يَرِدُ عَلَى الْحَوْضِ، وَمَنْ لَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى فُجُورِهِمْ فَهُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ وَيَرِدُ عَلَى الْحَوْضِ، يَا كَعْبُ بْنَ عُجْرَةَ يَحِقُّ لِلَحْمٍ نَبَتَ مِنْ سُحْتٍ أَلَّا يَدْخُلَ الْجَنَّةَ، النَّارُ أَوْلَى بِهِ وَالنَّارُ أَحَقُّ بِهِ»ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا، اور انہیں ظلم کے ساتھ بیان کیا: ”میرے بعد کچھ حکمران ہوں گے، جو ان کے پاس جائے اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے اور ان کی نافرمانی پر ان کی مدد کرے، وہ مجھ سے نہیں اور میں اس سے نہیں، اور وہ کبھی حوض پر نہیں آئے گا۔ اور جو ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کرے اور ان کی نافرمانی پر ان کی مدد نہ کرے، وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ حوض پر آئے گا۔ اے کعب بن عجرہ! حرام کمائی سے پلا ہوا گوشت اس بات کا حق دار ہے کہ جنت میں داخل نہ ہو، آگ اس کی زیادہ حق دار ہے اور آگ ہی اس کے لیے سزاوار ہے۔“