المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إسحاق بن كعب بن عجرة، عن أبيه كعب باب: اسحاق بن کعب بن عجرہ کی اپنے والد سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ هِلَالٍ، مَوْلَى بَنِي جُمَحَ الْمَدِينِيُّ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، عَنْ أبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَوْمًا إِلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ حِينَ " ارْتَقَى دَرَجَةً: «آمِينَ» ، ثُمَّ ارْتَقَى الْأُخْرَى فَقَالَ: «آمِينَ» ، ثُمَّ ارْتَقَى الثَّالِثَةَ فَقَالَ: «آمِينَ» ، فَلَمَّا نَزَلَ عَنِ الْمِنْبَرِ وَفَرَغَ، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ لَقَدْ سَمِعْنَا مِنْكَ كَلَامًا الْيَوْمَ مَا كُنَّا نَسْمَعُهُ قَبْلَ الْيَوْمِ؟، قَالَ: «وَسَمِعْتُمُوهُ؟» ، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: " إِنَّ جِبْرِيلَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَرَضَ لِي حِينَ ارْتَقَيْتُ دَرَجَةً فَقَالَ: بَعُدَ مَنْ أَدْرَكَ أَبَوَيْهِ عِنْدَ الْكِبْرِ أَوْ أَحَدَهُمَا لَمْ يُدْخِلَاهُ الْجَنَّةَ، قَالَ: قُلْتُ: آمِينَ، وَقَالَ: بَعُدَ مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ وَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ، فَقُلْتُ: آمِينَ، ثُمَّ قَالَ: بَعُدَ مَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، فَقُلْتُ: آمِينَ "سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک دن منبر کی طرف نکلے، جب آپ ﷺ نے (منبر کا) ایک درجہ چڑھا تو فرمایا: ”آمین۔“ پھر دوسرا درجہ چڑھے تو فرمایا: ”آمین۔“ پھر تیسرا درجہ چڑھے تو فرمایا: ”آمین۔“ جب آپ ﷺ منبر سے اترے اور (خطبے سے) فارغ ہوئے تو ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم نے آج آپ سے ایسی بات سنی جو پہلے کبھی نہیں سنی تھی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم نے سن لیا؟“ صحابہ نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام میرے سامنے آئے جب میں نے پہلا درجہ چڑھا تو انہوں نے کہا: دور ہو جائے وہ شخص جس نے اپنے والدین کو یا ان میں سے کسی ایک کو بڑھاپے میں پایا اور انہوں نے اسے جنت میں داخل نہ کرایا۔ میں نے کہا: آمین۔ پھر انہوں نے کہا: دور ہو جائے وہ شخص جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے۔ تو میں نے کہا: آمین۔ پھر انہوں نے کہا: دور ہو جائے وہ شخص جو رمضان پائے اور اس کی بخشش نہ ہو۔ تو میں نے کہا: آمین۔“