المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب: ومن غرائب مسند أبي ذر رحمه الله باب: ابوذر رضی اللہ عنہ کی مسند کی نادر روایات
حدیث نمبر: 1620
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ أَبِي نَعَامَةَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ الصَّامِتِ، أَنَّ أَبَا ذَرًّ رَضِي اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا أَبَا ذَرًّ إِنَّهَا سَتَكُونُ عَلَيْكُمْ أَئِمَّةٌ، يُمِيتُونَ الصَّلَاةَ، فَإِنْ أَدْرَكْتُمُوهُمْ، فَصَلُّوا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا، وَاجْعَلُوا صَلَاتَكُمْ مَعَهُمْ نَافِلَةً»ترجمہ
عبداللہ بن صامت بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابوذر، عنقریب تم پر ایسے حکمران (اماموں) کی حکومت ہوگی جو نماز کو (اس کے وقت سے مؤخر کرکے) مار ڈالیں گے، تو اگر تم انہیں پاؤ تو نماز اس کے وقت پر پڑھ لو، اور ان کے ساتھ (دوبارہ) پڑھی گئی نماز کو نفل بنا لو۔“