المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب: ومن غرائب مسند أبي ذر رحمه الله باب: ابوذر رضی اللہ عنہ کی مسند کی نادر روایات
حدیث نمبر: 1619
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: «يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْكَلْبُ الْأَسْوَدُ، - أَحْسِبُهُ قَالَ - وَالْمَرْأَةُ الْحَائِضُ» ، قَالَ: فَقُلْتُ لِأَبِي ذَرٍّ: مَا بَالُ الْكَلْبِ الْأَسْوَدِ؟، قَالَ: أَمَا إِنِّي قَدْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: «إِنَّهُ شَيْطَانٌ»ترجمہ
عبداللہ بن صامت بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نماز کو کالا کتا توڑ دیتا ہے - میرا خیال ہے انہوں نے کہا - اور حائضہ عورت بھی“، میں نے ابوذر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کالے کتے میں کیا خاص بات ہے؟ فرمایا: میں نے اس کے بارے میں رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ شیطان ہے۔“