المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جندب بن جنادة أبو ذر الغفاري رضي الله عنه وهو جندب بن جنادة بن سفيان بن عبيد بن حرام بن غفار بن مليل بن ضمرة بن بكر بن عبد مناة بن كنانة بن خزيمة بن مدركة بن إلياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان باب: سیدنا جندب بن جنادہ، ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ، اور وہ جندب بن جنادہ بن سفیان بن عبید بن حرام بن غفار بن ملیل بن ضمرہ بن بکر بن عبدمناۃ بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان ہیں
حدیث نمبر: 1618
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ، عَنْ أَبِي شُعْبَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي ذَرٍّ يَعْرِضُ عَلَيْهِ نَفَقَةً، فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ: «عِنْدَنَا أَعْنُزُ نَحْتَلِبُها، وَحُمُرٌ تَنْقُلُ، ومُحَرَّرَةٌ تَخْدُمُنا، وَفَضْلُ عَبَاءَةٍ عَنْ كِسْوَتِنا، إِنِّي لَأَخَافُ أَنْ أُحَاسَبَ عَلَى الْفَضْلِ»ترجمہ
ابوشعبہ بیان کرتے ہیں: ایک آدمی ابوذر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور انہیں کچھ مال دینے کی پیشکش کی، تو ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہمارے پاس بکریاں ہیں جن کا ہم دودھ دوہتے ہیں، گدھے ہیں جو سامان اٹھاتے ہیں، ایک آزاد شدہ باندی ہے جو ہماری خدمت کرتی ہے، اور ہمارے کپڑوں کے علاوہ ایک چادر بھی بچی ہوئی ہے، مجھے ڈر ہے کہ کہیں مجھ سے اس زائد چیز کا حساب نہ لیا جائے۔“