المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جندب بن جنادة أبو ذر الغفاري رضي الله عنه وهو جندب بن جنادة بن سفيان بن عبيد بن حرام بن غفار بن مليل بن ضمرة بن بكر بن عبد مناة بن كنانة بن خزيمة بن مدركة بن إلياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان باب: سیدنا جندب بن جنادہ، ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ، اور وہ جندب بن جنادہ بن سفیان بن عبید بن حرام بن غفار بن ملیل بن ضمرہ بن بکر بن عبدمناۃ بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان ہیں
حدیث نمبر: 1617
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو حُصَيْنٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: بَلَغَ الْحَارِثَ رَجُلٌ كَانَ بِالشَّامِ مِنْ قُرَيْشٍ أَنَّ أَبَا ذَرًّ كَانَ بِهِ عَوَزٌ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ ثَلَاثَمِائَةِ دِينَارٍ، فَقَالَ: مَا وَجَدَ عَبْدًا لِلَّهِ هُوَ أَهْوَنُ عَلَيْهِ مِنِّي، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ سَأَلَ، وَلَهُ أَرْبَعُونَ فَقَدْ أَلْحَفَ» ، ولِآلِ أَبِي ذَرٍّ أَرْبَعُونَ دِرْهَمًا، وَأَرْبَعُونَ شَاةً، ومَاهِنَيْنِ، قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ: يَعْنِي خَادِمَيْنِترجمہ
محمد بن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں: حارث کو، جو شام میں رہنے والا قریش کا ایک آدمی تھا، یہ خبر پہنچی کہ ابوذر رضی اللہ عنہ تنگ دست ہیں، تو اس نے ان کی طرف تین سو دینار بھیجے۔ ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا اسے اللہ کا کوئی بندہ مجھ سے زیادہ حقیر نہ ملا؟ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: 'جس کے پاس چالیس (درہم) ہوں اور وہ پھر بھی سوال کرے تو اس نے اصرار کے ساتھ مانگا'“، اور آل ابوذر کے پاس چالیس درہم، چالیس بکریاں اور دو ماہنین تھے۔ ابوبکر بن عیاش کہتے ہیں: ”ماہنین سے مراد دو خادم ہیں۔“