المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قرة بن خالد السدوسي، عن معاوية بن قرة باب: قرہ بن خالد سدوسی کی معاویہ بن قرہ سے روایات
حدیث نمبر: 16099
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: «أَرِنِي الْخَاتَمَ، فَأَدْخَلْتُ يَدِي فِي جَيْبِ قَمِيصَهِ حَتَّى وَضَعْتُ يَدَيَّ عَلَيْهِ»ترجمہ
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: مجھے مہرِ نبوت دکھائیے۔ چنانچہ میں نے اپنا ہاتھ آپ ﷺ کے کرتے کے گریبان میں داخل کیا یہاں تک کہ اپنا ہاتھ اس پر رکھ دیا۔