المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قرة بن خالد السدوسي، عن معاوية بن قرة باب: قرہ بن خالد سدوسی کی معاویہ بن قرہ سے روایات
حدیث نمبر: 16100
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَدْخَلْتُ يَدِي فِي جُرُبَّانِهِ، فَمَا تَرَكْتُ أَنْ دَعَا لِي وَأَنَا أَلْمَسُ الْخَاتَمَ، فَرَأَيْتُ عَلَى كَتِفَيْهِ مِثْلَ السِّلْعَةِ خَاتَمَ النُّبُوَّةِ»ترجمہ
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے اپنا ہاتھ آپ ﷺ کے گریبان میں داخل کیا، تو آپ ﷺ نے میرے لیے دعا کرنا نہ چھوڑا جبکہ میں مہرِ نبوت کو چھو رہا تھا، میں نے آپ ﷺ کے دونوں کندھوں پر ایک گلٹی (ابھار) کی طرح مہرِ نبوت دیکھی۔