المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمر بن قتادة بن النعمان، عن أبيه باب: عمر بن قتادہ بن نعمان کی اپنے والد سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16063
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ حَمَّادٍ الرَّمْلِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْفَضْلِ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِيهِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ، قَالَ: «كُنْتُ نَصْبَ وَجْهِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ، أَقِي وَجْهَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَجْهِي، وَكَانَ أَبُو دُجَانَةَ سِمَاكُ بْنُ خَرَشَةَ مُوقِيًا لِظَهْرِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِظَهْرِهِ، حَتَّى امْتَلَأَ ظَهْرُهُ سِهَامًا، وَكَانَ ذَلِكَ يَوْمَ أُحُدٍ»ترجمہ
سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں غزوہ احد کے دن رسول اللہ ﷺ کے چہرے کے سامنے (کھڑا) تھا، اپنے چہرے سے آپ ﷺ کے چہرے کی حفاظت کر رہا تھا، اور سیدنا ابودجانہ سماک بن خرشہ رضی اللہ عنہ اپنی پیٹھ سے رسول اللہ ﷺ کی پیٹھ کی حفاظت کر رہے تھے، یہاں تک کہ ان کی پیٹھ تیروں سے بھر گئی، اور یہ غزوہ احد کے دن ہوا۔