المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قيس بن فهد الأنصاري جد يحيى بن سعيد وقد اختلف في اسم أبيه، ويقال قيس بن عمرو، ويقال قيس بن سهل باب: سیدنا قیس بن فہد انصاری رضی اللہ عنہ، یحییٰ بن سعید کے دادا، ان کے والد کے نام میں اختلاف ہے، انہیں قیس بن عمرو اور قیس بن سہل بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 16029
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَتَّوَيْهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ بُرْدٍ الْأَنْطَاكِيُّ، ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سَهْلٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّ قَيْسَ بْنَ سَهْلٍ الْأَنْصَارِيَّ، حَدَّثَ أَنَّهُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، وَلَمْ يَكُنْ صَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ فَصَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ، قَامَ فَرَكَعَ رَكْعَتَي الْفَجْرِ فَبَصُرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «يَا قَيْسُ مَا هَاتَانِ؟» فَأَخْبَرَهُ بِالَّذِي صَنَعَ، فَلَمْ يُنْكِرْ ذَلِكَ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَترجمہ
اور انہوں نے (فجر کی) دو رکعتیں نہیں پڑھی تھیں، تو انہوں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ نماز ادا کی، پھر جب اپنی نماز پوری کر چکے تو کھڑے ہو کر فجر کی دو رکعتیں پڑھیں، نبی کریم ﷺ نے انہیں دیکھ لیا اور فرمایا: ”اے قیس! یہ کیا ہیں؟“ انہوں نے آپ ﷺ کو بتایا کہ انہوں نے کیا کیا، تو نبی کریم ﷺ نے اس پر انکار نہیں فرمایا۔