المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قيس بن فهد الأنصاري جد يحيى بن سعيد وقد اختلف في اسم أبيه، ويقال قيس بن عمرو، ويقال قيس بن سهل باب: سیدنا قیس بن فہد انصاری رضی اللہ عنہ، یحییٰ بن سعید کے دادا، ان کے والد کے نام میں اختلاف ہے، انہیں قیس بن عمرو اور قیس بن سہل بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 16028
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: مَرَّ بِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الصُّبْحِ فَقَالَ: «مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟» فَقُلْتُ: إِنِّي لَمْ أَكُنْ صَلَّيْتُ رَكْعَتَي الْفَجْرِ فَهُمَا هَاتَانِ، فَسَكَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَترجمہ
سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ میرے پاس سے گزرے جبکہ میں صبح کی نماز کے بعد دو رکعتیں پڑھ رہا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کون سی نماز ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں نے فجر کی سنتیں نہیں پڑھی تھیں، یہی وہ دو رکعتیں ہیں۔ اس پر رسول اللہ ﷺ خاموش رہے۔