المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قيس بن فهد الأنصاري جد يحيى بن سعيد وقد اختلف في اسم أبيه، ويقال قيس بن عمرو، ويقال قيس بن سهل باب: سیدنا قیس بن فہد انصاری رضی اللہ عنہ، یحییٰ بن سعید کے دادا، ان کے والد کے نام میں اختلاف ہے، انہیں قیس بن عمرو اور قیس بن سہل بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 16027
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي ح، وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، ثَنَا سَعِيدُ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يُصَلِّي بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَصَلَاةُ الصُّبْحِ مَرَّتَيْنِ؟» فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنِّي لَمْ أَكُنْ صَلَّيْتُ قَبْلَهَا فَصَلَّيْتُهُمَا الآنَ، فَسَكَتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَترجمہ
محمد بن ابراہیم، سیدنا قیس بن عمرو رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو صبح کی نماز کے بعد دو رکعتیں پڑھتے دیکھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا صبح کی نماز دو بار پڑھی جاتی ہے؟“ اس شخص نے عرض کیا: میں نے اس سے پہلے (فجر کی سنتیں) نہیں پڑھی تھیں، تو اب پڑھ لیں۔ اس پر نبی کریم ﷺ خاموش رہے۔