حدیث نمبر: 16020
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، حَدَّثَنِي مُجَاهِدُ، قَالَ: سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ السَّائِبِ، يَقُولُ: «إِنَّ شَهْرَ رَمَضَانَ يَفْتَدِي بِهِ الْإِنْسَانُ، يُطْعِمُ فِيهِ كُلَّ يَوْمٍ مِسْكِينًا، فَأَطْعِمُوا عَنِّي مِسْكِينًا لِكُلِّ يَوْمٍ صَاعًا، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرِيكًا لِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَخَيْرُ شَرِيكٍ لَا يُمَارِي وَلَا يُسَارِي»
ترجمہ

میں نے سیدنا قیس بن سائب رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: رمضان کا مہینہ ایسا ہے کہ انسان اس کا فدیہ دے سکتا ہے، اس میں ہر دن ایک مسکین کو کھانا کھلائے، لہٰذا میری طرف سے ہر دن ایک صاع (اناج) مسکین کو کھلاؤ، اور رسول اللہ ﷺ زمانہ جاہلیت میں میرے شریک (کاروباری ساتھی) تھے، تو آپ ﷺ بہترین شریک تھے، نہ جھگڑتے تھے اور نہ دھوکہ دیتے تھے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب القاف / حدیث: 16020
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 363، حدیث 929