المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قيس بن عائذ أبو كاهل باب: سیدنا قیس بن عائذ، ابوکاہل، رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمِصِّيصِيُّ، ثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمَّازٍ، ح وَحَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثَنَا المِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ، ثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمَّازٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي كَاهِلٍ، أنَّهُ قَالَ: " مَرَرْتُ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ أَعْطَانَا اللهُ مِنْكَ خَيْرًا كَثِيرًا، فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثُمَّ تَمَضْمَضَ ثَلَاثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَلَمْ يُوَقِّتْ، وَظَهْرَ قَدَمَيْهِ وَلَمْ يُوَقِّتْ، ثُمَّ قَالَ: «يَا أَبَا كَاهِلٍ ضَعِ الطُّهُورَ مَوَاضِعَهُ، وَابْقِ فَضْلَ طُهُورِكَ لِأَهْلِكَ، لَا تُعَطِّشْ أَهْلَكَ، وَلَا تَشْقُقْ عَلَى خَادِمِكَ»سیدنا ابوکاہل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرا جبکہ آپ ﷺ وضو فرما رہے تھے، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے آپ کے ذریعے ہمیں بہت زیادہ خیر عطا فرمائی ہے۔ پھر آپ ﷺ نے اپنی دونوں ہتھیلیاں دھوئیں، پھر تین بار کلی کی اور تین بار ناک میں پانی ڈالا، تین بار چہرہ دھویا اور تین بار دونوں بازو دھوئے، سر کا مسح کیا اور اس میں کوئی تعداد مقرر نہ کی، اور دونوں پاؤں کے اوپری حصے کا مسح کیا اور اس میں بھی کوئی تعداد مقرر نہ کی، پھر فرمایا: ”اے ابوکاہل! وضو کا پانی اس کی جگہوں پر رکھو (یعنی ضرورت سے زیادہ نہ بہاؤ)، اور اپنے وضو کا بچا ہوا پانی اپنے گھر والوں کے لیے چھوڑو، اپنے گھر والوں کو پیاسا نہ رکھو، اور اپنے خادم پر تنگی نہ کرو۔“