حدیث نمبر: 15978
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ، عَنْ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَوْمِ عَاشُورَاءَ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ شَهْرُ رَمَضَانَ، فَلَمَّا نَزَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ لَمْ يَأْمُرْنَا وَلَمْ يَنْهَنَا وَنَحْنُ نَفْعَلُهُ، وَأَمَرَنَا بِزَكَاةِ الْفِطْرِ فَلَمَّا نَزَلَتِ الزَّكَاةُ لَمْ يَأْمُرْنَا وَلَمْ يَنْهَنَا وَنَحْنُ نَفْعَلُهُ
ترجمہ

سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں عاشورہ کا روزہ رکھنے کا حکم دیا تھا، یہ رمضان نازل ہونے سے پہلے کی بات ہے، پھر جب رمضان نازل ہوا تو نہ ہمیں اس کا حکم دیا اور نہ اس سے منع فرمایا، اور ہم اسے پھر بھی رکھتے رہے۔ اور ہمیں صدقہ فطر کا حکم دیا تھا، پھر جب زکوٰۃ نازل ہوئی تو نہ ہمیں اس کا حکم دیا اور نہ اس سے منع فرمایا، اور ہم اسے پھر بھی ادا کرتے رہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب القاف / حدیث: 15978
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 349، حدیث 887