حدیث نمبر: 15979
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا حُصَيْنُ بْنُ نَمِرٍ، ثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، قَالَ: أُمِرْنَا بِصَوْمِ عَاشُورَاءَ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ رَمَضَانُ فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ لَمْ نُؤْمَرْ بِهِ، وَلَمْ نُنْهَ عَنْهُ وَكُنَّا نَصُومُهُ، وَأُمِرْنَا بِنِصْفِ صَاعٍ كُلُّ إِنْسَانٍ حُرٍّ وَعَبْدٍ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ، أَو ذَكَرٍ أَو أُنْثَى، فَلَمَّا نَزَلَتِ الزَّكَاةُ لَمْ نُؤْمَرْ بِهِ وَلَمْ نُنْهَ عَنْهُ، وَكُنَّا نُخْرِجُهُ
ترجمہ

سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمیں عاشورہ کا روزہ رکھنے کا حکم دیا گیا تھا، یہ رمضان نازل ہونے سے پہلے کی بات ہے، پھر جب رمضان نازل ہوا تو نہ ہمیں اس کا حکم دیا گیا اور نہ اس سے منع کیا گیا، اور ہم اسے رکھتے رہے۔ اور ہمیں فی کس آدھا صاع دینے کا حکم دیا گیا تھا، خواہ آزاد ہو یا غلام، چھوٹا ہو یا بڑا، مرد ہو یا عورت، پھر جب زکوٰۃ نازل ہوئی تو نہ ہمیں اس کا حکم دیا گیا اور نہ اس سے منع کیا گیا، اور ہم اسے نکالتے رہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب القاف / حدیث: 15979
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 349، حدیث 888