المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند قيس بن سعد باب: سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 15977
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، حَدَّثَنِيَ الْقَاسِمُ بْنُ مُخَيْمِرَةَ، عَنْ أَبِي عَمَّارٍ، قَالَ: سَأَلْنَا قَيْسَ بْنَ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ عَنْ زَكَاةِ الْفِطْرِ، فَقَالَ: أَمَرَنَا بِهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ تَنْزِلَ الزَّكَاةُ ثُمَّ لَمْ يَأْمُرْنَا وَلَمْ يَنْهَنَا فَنَحْنُ نَفْعَلُهُترجمہ
ابوعمار بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے صدقہ فطر کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اس کا حکم زکوٰۃ نازل ہونے سے پہلے دیا تھا، پھر اس کے بعد نہ ہمیں اس کا حکم دیا اور نہ اس سے منع فرمایا، سو ہم اسے ادا کرتے رہے۔