المعجم الكبير للطبراني
باب الغين— حرف غین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
غالب بن أبجر المزني باب: سیدنا غالب بن ابجر مزنی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 15756
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ، ثنا أَبِي ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثنا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ الْحَسَنِ، عَنِ ابْنِ مَعْقِلٍ الْمُزَنِيِّ، عَنْ أُنَاسٍ مِنْ مُزَيْنَةَ الطَّاهِرَةِ، عَنْ غَالِبِ بْنِ الْأَبْجَرِ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مَالِي إِلَّا الْأَحْمِرَةُ، فَقَالَ: «أَطْعِمْ أَهْلَكَ مِنْ سَمِينِ مَالِكَ، إِنَّمَا كَرِهْتُ لَكُمْ جَوَّالَةَ الْقَرْيَةِ»ترجمہ
سیدنا غالب بن ابجر مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: میرے مال میں سے صرف گدھے رہ گئے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے گھر والوں کو اپنے مال کے موٹے تازے جانوروں میں سے کھلاؤ، میں نے تو تمہارے لیے گاؤں میں گندگی کھانے والے (جلالہ) جانوروں کو ناپسند کیا تھا۔“