المعجم الكبير للطبراني
باب الغين— حرف غین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
غالب بن أبجر المزني باب: سیدنا غالب بن ابجر مزنی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 15755
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرَةَ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِي عُمَيْسٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَعْقِلٍ، عَنْ غَالِبِ بْنِ أَبْجَرَ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، لَمْ يَبْقَ لِي مِنْ طُعْمَةِ أَهْلِي إِلَّا أَحْمِرَةً عِنْدِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَطْعِمْ أَهْلَكَ مِنْ سَمِينِ مَالِكَ، فَإِنَّمَا قَذِرْتُ جَوَّالِي الْقَرْيَةِ»ترجمہ
سیدنا غالب بن ابجر مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا: یا رسول اللہ! میرے پاس اپنے گھر والوں کو کھلانے کے لیے صرف گدھے رہ گئے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے گھر والوں کو اپنے مال کے موٹے تازے جانوروں میں سے کھلاؤ، میں نے تو تمہارے لیے گاؤں میں (گندگی) کھانے والے جانوروں (جلالہ) کو ناپسند کیا تھا۔“