المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نفيع بن الحارث أبو داود، عن عمران بن حصين باب: نفیع بن حارث، ابوداؤد، کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15694
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا كَانَ لِلرَّجُلِ عَلَى رَجُلٍ حَقٌّ فَأَخَّرَهُ إِلَى أَجَلِهِ كَانَ لَهُ صَدَقَةٌ، فَإِنْ أَخَّرَهُ بَعْدَ أَجَلِهِ كَانَ لَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ»ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب کسی آدمی کا کسی دوسرے آدمی پر کوئی حق ہو اور وہ اسے اس کی مقررہ مدت تک مؤخر کر دے تو یہ اس کے لیے صدقہ ہے، اور اگر وہ اسے اس کی مدت کے بعد بھی مؤخر کرے تو ہر دن کے بدلے اس کے لیے صدقہ ہے۔“