المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نفيع بن الحارث أبو داود، عن عمران بن حصين باب: نفیع بن حارث، ابوداؤد، کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15693
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَزِيدَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ نُفَيْعِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا مِنْ قَاضٍ مِنْ قُضَاةِ الْمُسْلِمِينَ إِلَّا مَعَهُ مَلَكَانِ يُسَدِّدَانِهِ إِلَى الْحَقِّ مَا لَمْ يَرِدْ غَيْرَهُ، فَإِذَا أَرَادَ غَيْرَهُ وَجَارَ مُتَعَمِّدًا تَبَرَّأَ مِنْهُ الْمَلَكَانِ، وَوَكَلَاهُ إِلَى نَفْسِهِ»ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کوئی بھی مسلمان قاضی ایسا نہیں جس کے ساتھ دو فرشتے نہ ہوں جو اسے حق کی طرف رہنمائی کرتے رہتے ہیں جب تک وہ حق کے سوا کچھ اور نہ چاہے، پھر جب وہ حق کے سوا کچھ اور چاہے اور جان بوجھ کر ظلم کرے، تو دونوں فرشتے اس سے بری ہو جاتے ہیں اور اسے اس کے اپنے نفس کے سپرد کر دیتے ہیں۔“