المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بلال بن يحيى العبسي، عن عمران بن حصين باب: بلال بن یحییٰ عبسی کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15695
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ الْحَنَّاطُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَسَدِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ سَعْدٍ الْعَبْسِيِّ، عَنْ بِلَالِ بْنِ يَحْيَى، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنِّي لَا أَخْشَى عَلَى قُرَيْشٍ إِلَّا أَنْفُسَهَا» قُلْتُ: وَمَا هُوَ؟ قَالَ: «أَشِحَّةٌ بَجَرَةٌ، إِنْ طَالَ بِكَ عُمْرٌ رَأَيْتَهُمْ أَشِحَّةً بَجَرَةَ النَّاسِ، حَتَّى تَرَى النَّاسَ بَيْنَهُمْ كَالْغَنَمِ بَيْنَ الْحَوْضَيْنِ، مَرَّةً إِلَى هَذَا وَمَرَّةً هَذَا»ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مجھے قریش کے بارے میں کسی اور چیز کا نہیں، صرف انہی کی ذات کا خوف ہے۔“ میں نے عرض کیا: وہ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سخت کنجوس اور لالچی، اگر تمہیں لمبی عمر ملی تو تم انہیں لوگوں کے مال میں کنجوس اور لالچی پاؤ گے، یہاں تک کہ تم لوگوں کو ان کے درمیان ایسا دیکھو گے جیسے دو حوضوں کے درمیان بکریاں، کبھی اِس طرف کبھی اُس طرف۔“