المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الهلال بن زياد العدوي، عن عمران بن حصين باب: ہلال بن زیاد عدوی کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15635
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ رَجُلًا طَلَّقَ وَلَمْ يُشْهِدْ، وَرَاجَعَ وَلَمْ يُشْهِدْ فَقَالَ: «طَلَّقَ فِي غَيْرِ عِدَّةٍ، وَرَاجَعَ فِي غَيْرِ سُنَّةٍ، فَلْيُشْهِدْ عَلَى طَلَاقِهِ وَعَلَى مُرَاجَعَتِهِ»ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے طلاق دی اور گواہ نہیں بنائے، اور رجوع کیا اور گواہ نہیں بنائے، تو انہوں نے فرمایا: ”اس نے عدت کے خلاف طلاق دی، اور سنت کے خلاف رجوع کیا، اب اپنی طلاق پر اور اپنے رجوع پر گواہ بنا لے۔“