المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
هياج بن عمران، عن عمران بن حصين باب: ہیاج بن عمران کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15634
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ الْجَوَاهِرِيُّ، ثنا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ هَيَّاجِ بْنِ عِمْرَانَ الْبُرْجُمِيِّ، أَنَّ غُلَامًا لِأَبِيهِ أَبَقَ، فَجَعَلَ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ لَئِنْ قَدَرَ عَلَيْهِ لَيَقْطَعَنَّ يَدَهُ، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَيْهِ يَعْنِي إِلَى عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ فَقَالَ: قُلْ لِأَبِيكَ: لَا يَفْعَلْ «فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحُثُّ فِي خُطْبَتِهِ عَلَى الصَّدَقَةِ، وَيَنْهَى عَنِ الْمُثْلَةِ» قُلْ لِأَبِيكَ: فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ، وَلْيَتَجَاوَزْ عَنْ غُلَامِهِترجمہ
… اس کے والد کا ایک غلام بھاگ گیا تھا، تو اس نے اللہ عزوجل سے نذر مانی تھی کہ اگر وہ اس پر قابو پا گیا تو اس کا ہاتھ کاٹ دے گا۔ جب وہ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو انہوں نے فرمایا: اپنے والد سے کہو ایسا نہ کریں، ”کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے خطبے میں صدقہ کی ترغیب دیتے اور مثلہ سے منع فرماتے سنا ہے۔“ اپنے والد سے کہو کہ وہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کریں اور اپنے غلام سے درگزر کریں۔