المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يونس بن عبيد عن الحسن عن عمران بن حصين باب: یونس بن عبید کی، حسن کے واسطے سے، سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15418
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ فَقَالَ: إِنَّ عَبْدِي أَبَقَ، وَإِنِّي حَلَفْتُ إِنْ وَجَدْتُهُ أَنْ أَقْطَعَ يَدَهُ، فَقَالَ: لَا تَقْطَعْ يَدَهُ، «فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُومُ فِينَا فَيَنْهَانَا عَنِ الْمُثْلَةِ، وَيَأْمُرُ بِالصَّدَقَةِ»ترجمہ
ایک آدمی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا: میرا غلام بھاگ گیا ہے، اور میں نے قسم کھائی ہے کہ اگر اسے پا لوں تو اس کا ہاتھ کاٹ دوں گا۔ انہوں نے فرمایا: اس کا ہاتھ نہ کاٹنا، ”کیونکہ رسول اللہ ﷺ ہمارے درمیان کھڑے ہو کر ہمیں مثلہ کرنے سے منع فرماتے اور صدقہ کرنے کا حکم دیتے تھے۔“