المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يونس بن عبيد عن الحسن عن عمران بن حصين باب: یونس بن عبید کی، حسن کے واسطے سے، سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15417
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ فَقَالَ: إِنَّ عَبْدِي أَبَقَ، وَإِنِّي نَذَرْتُ لَئِنْ رَدَّهُ اللهُ لَأَقْطَعَنَّ يَدَهُ، قَالَ: فَلَا تَقْطَعْ يَدَهُ، «فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُ بِالصَّدَقَةِ، وَيَنْهَى عَنِ الْمُثْلَةِ»ترجمہ
ایک آدمی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا: میرا غلام بھاگ گیا ہے، اور میں نے نذر مانی ہے کہ اگر اللہ نے اسے واپس لوٹا دیا تو میں اس کا ہاتھ کاٹ دوں گا۔ انہوں نے فرمایا: اس کا ہاتھ نہ کاٹنا، ”کیونکہ رسول اللہ ﷺ صدقہ کرنے کا حکم دیتے اور مثلہ کرنے سے منع فرماتے تھے۔“