المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 1496–1548) باب: (احادیث 1496 تا 1548)
حدیث نمبر: 1540
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَفَّافُ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا عَنْبَسَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي جُبَيْرُ بْنُ مُطْعِمٍ، أَنَّهُ بَيْنَمَا هُوَ يَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقْفَلَهُ، مِنْ حُنَيْنٍ، عَلِقَتِ الْأَعْرَابُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُونَهُ، حَتَّى اضْطَرُّوهُ بِسِدْرَةَ، خَطِفَتْ رِدَاءَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَقَفَ، فَقَالَ: «لِلَّهِ أَعْطُونِي رِدَائِي، لَوْ كَانَ عَدَدُ هَذِهِ الْعِضَاهِ نَعَمًا لَقَسَّمْتُها بَيْنَكُمْ، وَلَمْ تَجِدُونِي بَخِيلًا، وَلَا جَبَانًا، وَلَا كَذَّابًا»ترجمہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک بار وہ حنین سے واپسی پر رسول اللہ ﷺ کے ساتھ چل رہے تھے، بدوی لوگ رسول اللہ ﷺ سے مانگتے ہوئے آپ ﷺ سے چمٹ گئے، یہاں تک کہ انہوں نے آپ ﷺ کو ایک بیری کے درخت کی طرف مجبور کر دیا، اس نے رسول اللہ ﷺ کی چادر چھین لی، آپ ﷺ رک گئے اور فرمایا: ”اللہ کے واسطے! مجھے میری چادر دو، اگر ان کانٹے دار درختوں کی تعداد کے برابر مویشی ہوتے تو میں انہیں تم میں تقسیم کر دیتا، اور تم مجھے بخیل، بزدل، اور جھوٹا نہیں پاؤ گے۔“