المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 1496–1548) باب: (احادیث 1496 تا 1548)
حدیث نمبر: 1541
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي أَخِي، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ، وَمُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي جُبَيْرُ بْنُ مُطْعِمٍ، أَنَّهُ بَيْنَمَا هُوَ يَسِيرُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَ النَّاسِ مَقْفَلَهُ مِنْ حُنَيْنٍ، عَلِقَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَعْرَابُ يَسْأَلُونَهُ، حَتَّى اضْطَرُّوهُ إِلَى سَمُرَةَ، فَخَطِفَتْ رِدَاءَهُ، فَوَقَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «أَعْطُونِي رِدَائِي، لَوْ كَانَ لِي عَدَدُ هَذِهِ الْعِضَاهِ نَعَمًا لَقَسَّمْتُهُ ثُمَّ لَا تَجِدُونِي بَخِيلًا، وَلَا كَذَّابًا، وَلَا جَبَانًا»ترجمہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بار وہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ چل رہے تھے، اور لوگ بھی ساتھ تھے، (یہ) حنین سے واپسی کا موقع تھا، تو بدوی لوگ نبی کریم ﷺ سے مانگتے ہوئے آپ ﷺ سے چمٹ گئے، یہاں تک کہ انہوں نے آپ ﷺ کو ایک ببول کے درخت کی طرف مجبور کر دیا، تو اس نے آپ ﷺ کی چادر چھین لی، نبی کریم ﷺ رک گئے اور فرمایا: ”مجھے میری چادر دو، اگر میرے پاس ان کانٹے دار درختوں کی تعداد کے برابر مویشی ہوتے تو میں انہیں تقسیم کر دیتا، پھر تم مجھے بخیل، جھوٹا، اور بزدل نہیں پاؤ گے۔“