المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 1496–1548) باب: (احادیث 1496 تا 1548)
حدیث نمبر: 1539
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُسَافِرٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جُبَيْرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي جُبَيْرُ بْنُ مُطْعِمٍ، أَنَّهُ بَيْنَمَا يَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَهُ النَّاسُ مَقْفَلَهُ إِلَى حُنَيْنٍ، عَلِقَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الْأَعْرَابُ يَسْأَلُونَهُ، حَتَّى اضْطَرُّوهُ إِلَى سَمُرَةَ، فَخَطِفَتْ رِدَاءَهُ، فَوَقَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «أَعْطُونِي رِدَائِي، لَوْ كَانَ لِي عَدَدُ هَذِهِ الْعِضَاهِ نَعَمًا لَقَسَّمْتُهُ، بَيْنَكُمْ، ثُمَّ لَا تَجِدُونِي بَخِيلًا، وَلَا كَذَّابًا، وَلَا جَبَانًا»ترجمہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بار وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ چل رہے تھے، اور آپ ﷺ کے ساتھ لوگ بھی تھے، (یہ) حنین (کے سفر) سے واپسی کا موقع تھا، تو بدوی لوگ رسول اللہ ﷺ سے مانگتے ہوئے آپ ﷺ سے چمٹ گئے، یہاں تک کہ انہوں نے آپ ﷺ کو ایک ببول کے درخت کی طرف مجبور کر دیا، تو اس نے آپ ﷺ کی چادر چھین لی، رسول اللہ ﷺ رک گئے اور فرمایا: ”مجھے میری چادر دو، اگر میرے پاس ان کانٹے دار درختوں کی تعداد کے برابر مویشی ہوتے تو میں انہیں تم میں تقسیم کر دیتا، پھر تم مجھے بخیل، جھوٹا، اور بزدل نہیں پاؤ گے۔“