المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد الرشك عن مطرف باب: یزید رِشک کی مطرف سے روایات
حدیث نمبر: 15362
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَيُّوبَ، صَاحِبُ الْبَصْرِيِّ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ، عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ: سُئِلَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً، وَلَمْ يُشْهِدْ ثُمَّ رَاجَعَهَا وَلَمْ يُشْهِدْ؟ فَقَالَ عِمْرَانُ: «طَلَّقْتَ لِغَيْرِ سُنَّةٍ، وَرَاجَعْتَ لِغَيْرِ سُنَّةٍ، أَشْهِدْ عَلَى طَلَاقِهَا وَعَلَى رَجْعَتِهَا»ترجمہ
مطرف کہتے ہیں: عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے ایک ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی اور گواہ نہ بنایا، پھر رجوع کیا اور گواہ نہ بنایا؟ تو عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے سنت کے خلاف طلاق دی، اور سنت کے خلاف رجوع کیا، اب طلاق پر بھی گواہ بناؤ اور رجوع پر بھی گواہ بناؤ۔