حدیث نمبر: 15363
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ حَكَّامٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ فَقِيلَ: أَعُرِفَ أَهْلُ الْجَنَّةِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ؟ قَالَ: «نَعَمْ» ، فَقِيلَ لَهُ: فَفِيمَ يَعْمَلُ الْعَامِلُونَ؟ قَالَ: «كُلٌّ يَعْمَلُ لِمَا خُلِقَ لَهُ أَوْ لِمَا يُسِّرَ لَهُ»
ترجمہ

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے پوچھا گیا: کیا جنت والوں کو جہنم والوں سے جان لیا گیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ پوچھا گیا: تو پھر عمل کرنے والے کس لیے عمل کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر ایک اسی کے لیے عمل کرتا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے، یا جو اس کے لیے آسان کیا گیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 15363
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 131، حدیث 272