المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد الرشك عن مطرف باب: یزید رِشک کی مطرف سے روایات
حدیث نمبر: 15360
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَعُلِمَ أَهْلُ الْجَنَّةِ مِنَ أَهْلِ النَّارِ؟ قَالَ: «نَعَمْ» قَالَ: فَفِيمَ يَعْمَلُ الْعَامِلُونَ؟ قَالَ: «كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ»ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: یا رسول اللہ، کیا جنت والوں کو جہنم والوں سے جان لیا گیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: تو پھر عمل کرنے والے کس لیے عمل کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر ایک کے لیے وہی کام آسان کر دیا جاتا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔“