المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حبيب بن عبيد الرحبي، عن عوف باب: حبیب بن عبید رحبی کی سیدنا عوف رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15201
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ قَالَا: ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْأَوَّلِ، ثنا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ حِمْيَرٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِيَّايَ وَالذُّنُوبَ الَّتِي لَا تُغْفَرُ: الْغُلُولُ فَمَنْ غَلَّ شَيْئًا أَتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَآكِلُ الرِّبَا فَمَنْ أَكَلَ الرِّبَا بُعِثَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَجْنُونًا يَتَخَبَّطُ " ثُمَّ قَرَأَ: {الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ} [البقرة: ٢٧٥]ترجمہ
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ان گناہوں سے بچو جو معاف نہیں ہوتے: خیانت، جو کوئی خیانت کرے گا وہ قیامت کے دن اسے لے کر آئے گا، اور سود کھانے والا، جو کوئی سود کھائے گا وہ قیامت کے دن دیوانہ بن کر لڑکھڑاتا ہوا اٹھایا جائے گا۔“ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت پڑھی: ”جو لوگ سود کھاتے ہیں وہ قیامت کے دن کھڑے نہیں ہوں گے مگر اس شخص کی طرح جسے شیطان چھو کر مخبوط الحواس کر دے“ [البقرہ: 275]۔