المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند الحسن عن عائد باب: حسن بصری کی سیدنا عائذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15119
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ حَمْدَانَ الْحَنَفِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ الْكَرْمَانِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ عَائِذَ بْنَ عَمْرٍو قَالَ لِزِيَادٍ: كَانَ يُقَالُ لَنَا: «شَرُّ الرِّعَاءِ الْحُطَمَةُ، وَإِيَّاكَ أَنْ تَكُونَ مِنْهُمْ» فَقَالَ لَهُ زِيَادٌ: إِنَّكَ مِنْ نُخَالَةِ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَترجمہ
حسن بصری سے روایت ہے کہ سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے زیاد سے کہا: ہم سے کہا جاتا تھا: ”بدترین حکمران کچل دینے والے ہیں، خبردار ایسا نہ ہو کہ تم انہی میں سے ہو۔“ زیاد نے اس سے کہا: تم تو محمد ﷺ کے صحابہ کے بھوسے میں سے ہو۔